بلوچستان ہائی کورٹ نے وی سی لسبیلہ یونیورسٹی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک ولی کاکڑ نے 4 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو برطرف کر دیا تھابلوچستان ہائی کورٹ نے لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی برطرفی سے متعلق گورنر بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کردیابلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد امیر نواز رانا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے یہ حکم لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنس کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ کی جانب سے دائر درخواست پردیاسماعت کے دوران وی سی لسبیلہ یونیورسٹی کی نمائندگی محمد اکرم شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔ انہوں نے استدعا کی کہ بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کے مطابق، چانسلر بغیر کسی انکوائری کے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے وی سی کو برطرف نہیں کر سکتا۔ اگر کسی بھی وی سی کے خلاف بدعنوانی پائی جاتی ہے تو حکومت الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے سکتی ہے۔ صرف اس صورت میں وائس چانسلر کو برطرف کیا جاسکتا ہے کہ اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہوجاتے ہیں عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیے، کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے واضح رہے گورنر بلوچستان نے 21 مارچ کو بلوچستان کی چار سرکاری یونیورسٹیوں کے 4 وائس چانسلرز کو برطرف کر دیا تھا،وی سی لسبیلہ یونیورسٹی نے ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے گورنر کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے