پشتونخوا میپ کے جہدوجہد کی ایک لمبی تاریخ ہے ، نصراللہ خان زیرے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری عبیداللہ توخی نے سریاب علاقائی ایگزیکٹو ز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ کے جہدوجہد کی ایک لمبی تاریخ ہے اور پارٹی نے اپنے طویل قربانیوں کے بدولت ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔ 27 -28 دسمبر 2022 کے کامیاب اور تاریخ ساز کانگرس کا انعقاد کرکے ایک بار پھر اپنے نظریات اور سیاسی بیانیہ کو زندہ رکھا۔ اجلاس کی صدارت علاقائی سیکریٹری عبدالعلی اچکزئی نے کی جس میں علاقائی ایگزیکٹوز کے اراکین نے شرکت کی، گزشتہ کارگردگی کی رپورٹ پیش کی گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلے کئے گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ پشتونخوا میپ کے نظریاتی کارکنوں اور رہنماوں نے پشتون افغان غیور ملت کے اس حساس وقت میں جو تاریخی فیصلے کئے وہ یقینا عوام کے لئے دورس نتائج کے حامل ہونگے اور ہماری قومی غلامی و محکومی کو ختم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔اجلاس میں رواں مردم شماری میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب بھی بہت سارے محلوں اور علاقوں میں مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچ سکا ہے جبکہ اب مردم شماری کے لئے محض چند دن باقی رہ گئے ہیں لہٰذا محکمہ شماریات کے حکام اس بات کا فوری نوٹس لیں اور جن جن علاقوں میں مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچ سکا ہے وہاں فوری طور پر عملہ پہنچ کر کام شروع کریں تاکہ کوئی بھی شخص مردم شماری سے رہ نہ جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے