وزیرِاعظم کی مفت آٹا فراہمی سے متعلق ہدایات

ملتان (ڈیلی گرین گوادر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بزرگوں اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیا اور بزرگوں اور بیماروں کے لیے آٹے کے تھیلے ان کی سواری تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے ڈرنگ اسٹیڈیم اور عباسیہ ہائی اسکول میں قائم مفت آٹا مراکز کا دورہ کر کے شہریوں کو آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور اس موقع پر انہوں نے خواتین سے آٹے کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔وزیرِ اعظم نے مفت آٹے کی فراہمی سے متعلق شہریوں کی شکایات بھی سنیں، جبکہ شہریوں کو مفت آٹے کی باآسانی فراہمی سے متعلق انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے بیمار خاتون کو آٹے کے 2 تھیلے فراہم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جو شہری ایک تھیلا آٹا لے چکے ان کو آئندہ 2 تھیلے دیے جائیں۔بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں اسپورٹس گراؤنڈ میں آٹا سیل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور آٹا لینے والوں سے مشکلات پوچھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے