تاجر سرکاری نرخ نامہ پر سختی سے عملدرآمد کرے خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ حوالات کی بھی ہوا کھانے پڑے گی،ڈپٹی کمشنر قلات

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا مصنوعی مہنگائی اور زائد المیعاد اور مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن،تاجر سرکاری نرخ نامہ پر سختی سے عملدرآمد کرے خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ حوالات کی بھی ہوا کھانے پڑیگی،اسسٹنٹ کمشنر قلات کا کریک ڈاؤن کے دوران میڈیا سے گفتگو۔قلات میں ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کی خصوصی ہدایت پر ڈسڑکٹ پرائس کنٹرو کمیٹی کے ممبران اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ نائب تحصیلدا ر حاجی عبدا لغفار لہڑی اور دیگر نے شاہی بازار قلات میں مختلف دوکانوں پر چھاپے مارے اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے تاجروں غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیا ء مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں وارننگ دیتے ہو ئے کہا کہ تاجر سرکاری نرخنا مے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں شہریوں کولوٹنے کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا ئے گی تاجر صفائی کا خیاص رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے