سوئی سدرن گیس کمپنی جان بوجھ کو روزہ داروم کو زلیل و خوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چوڑ رہے ہیں،ڈاکٹر قاسم بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسلمان روزہ داروں کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے روا رکھا گیا رویہ قابل افسوس اور انتہائی قابل مزمت ہے۔حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے ہوا میں اڑھا کر روزہ داروں پر گیس ہی بند کردی۔جس کی وجہ سے سحر و افطار میں صارفین خصوصا خواتین کو امور خانہ داری اور سحری و افطاری کی تیاری میں سخت مشکلات کا سامنا ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی جان بوجھ کو روزہ داروم کو زلیل و خوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چوڑ رہے ہیں۔اور شہر ناپرساں مستونگ میں کوئی عوام کا حال پوچنے والا ہی نہیں ہے، اور عوام نے جن کو اپنے مسائل حل کرنے کیلئے منتخب کرکے پارلیمنٹ بیجا وہ بھی گزشتہ چار سالوں سے عوام سے بیگانہ ہوکر عوامی میڈینٹ اور عوامی مشکلات کو یکسر بول بیٹے ہیں اور عوام کو حالات کیرحم و کرم پر چوڑ دیاہیں۔اور آج عوام اہم بنیادی سہولیات گیس بجلی کیلئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے حکام سے گیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ عوام کو اس ماہ مقدس میں احتجاج پر مجبور نہ کیاجائے۔
٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے