ضلعی انتظامیہ کی شہر میں گرانفروشوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن 19 افراد گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں رمضان کے پہلے دن گرانفروشوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے19افراد گرفتار جبکہ چینی کا ایک گودام سمیت چار دکانیں سیل کردی گئی۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی نگرانی میں سریاب مشرقی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کے دوران خلاف ورزی پر 8دکاندار گرفتار کئے گئے۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) ارسلان چودرھری نے کچلاک میں مہنگا گوشت اور مہنگی سبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے 11 افراد کو گرفتار کیا اور ار دکانوں کو سیل کیا۔اس موقع پر کچلاک میں منعقد سستا بازار کا بھی دورہ کیا جس میں عوام کو ہر قسم تعاون مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے عوامی شکایات موصول ہورہی تھیں کہ مشرقی بائی پاس و نواحی علاقوں میں دکاندار مہنگے داموں گوشت، دودھ و دیگر اشیاء فروخت کررہے ہیں جس پر آج چھاپہ مار خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھجوادیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیزی سے جاری رہیں گی اس مبارک ماہ میں ہم سب کو مل کر نیکی و بھلائی کو فروغ دینا چاہیے اس ماہ مبارک میں نیکی و بھلائی کا اجر بھی کئی گنا زیادہ ملتا ہے۔لہذا ناجائز منافع خوری کو تدارک کرکے روزہ داریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اس کارروائی کے دوران ایک گودام پر چھاپے میں بھاری مقدار میں چینی کی بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا گیا ہے، شبہ تھا کہ چینی اسمگل کی جارہی تھی گودام مالک کو کل تک کا وقت دیا ہے کہ وہ دستاویزات جمع کروائے بصورت دیگر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے