خاران میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کمشنر رخشان طارق الرحمن بلوچ نے پرچم کشائی کی
خاران(ڈیلی گرین گوادر) خاران میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کمشنر رخشان طارق الرحمن بلوچ نے پرچم کشائی کی، خاران میں بھی یوم پاکستان کا تقریب ملی جوش وجذبے کے ساتھ منعقد ہوئی، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے کمشنر آفس خاران میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی، ڈی آئی جی پولیس رخشان نزیر احمد کرد کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، خاران یوم پاکستان تقریب میں سرکاری آفیسران ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ رخشان ڈاکٹر شیر احمد، ایس پی خاران ارشاد گولہ، ڈی ایس پی ملک احمد، ایس ایچ او گل بدین سمالانی،میجر رسالدار حاجی خدابخش ساسولی، ایس ڈی او پی ایچ ای قاضی شہزاد، سب انجینئر حاجی شبیر احمد مینگل، ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ، حیوانات آفیسر ڈاکٹر اشرف ساسولی، پی ایس کمشنر رخشان محبوب نوتانی، سپرٹینڈنٹ کمشنر آفس شیرجان دیگر آفیسران سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی،دیگر مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں اور علاقائی عمائدین شریک رہے، یوم پاکستان تقریب سے کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ایک عظیم دن ہے 1940 کو اسی دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی جس کے بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں عظیم مملکت پاکستان نصیب ہوئی جس میں آج ہم سب آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ہمیں اپنے عظیم مملکت کی قدر کرنا چاہیے۔ انہوں نے آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم مکمل اتحاد و اتفاق کے ساتھ قومی یکجہتی ملکی سالمیت اور تعمیر وترقی کے لئے مل جل کر کام کرینگے اخر میں وطن عزیز کی سلامتی کی دعا کی گئی۔