آ نے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے عوام جمعیت علماء اسلام کی کارکردگی سے مطمن ہیں، مولانا فضل الرحمن
سنجاوی(ڈیلی گرین گوادر) آ نے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے عوام جمعیت علماء اسلام کی کارکردگی سے مطمن ہیں مولانا فضل الرحمن۔جمعیت علماء اسلام کے قائد پی ڈی ایم کے صدر حضرت مولانا فضل الرحمن سے اسلام آ باد میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی جمعہ خان دمڑ۔سید گل جان نے ملاقات کی اس موقع پر جمعیت کے مرکزی رہنما پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ و جمعیت علماء اسلام پشین کے رہنما بھی موجود تھے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن نے اس موقعہ پر حاجی جمعہ خان دمڑ ودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے آ نے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے عوام جمعیت علماء اسلام کی ماضی اور موجودہ کارکردگی رول سے مطمن ہیں اور ان کی امیدیں جمعیت علماء اسلام سے وابستہ ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کے منظم سیاسی جماعت قوت ہی کامیابی کی ضمانت ہے الحمداللہ جمعیت علماء اسلام اس وقت ملک بھر میں پاپولر جماعت ہے مولانا فضل الرحمن نے کہا کے پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام جو قوت ہے اس کے پیچھے علماء کرام جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں ذمہ واران کی قربانیاں ہیں مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علماء اسلام کے مختلف علاقوں کے عہدے داران علما کرام سے علاقائی سیاست صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی