محمود خان اچکزئی بلوچستان کوکیک طرح کاٹیں گے تو ہم نے چوڑیاں پہنی ہیں کیا، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی صدر صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ محمود خان اچکزئی نے پچھلے دنوں کہاتھاکہ اگر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کی گئی توہم بلوچستان کو کیک کی طرح کاٹیں گے واہ ہم چوڑیاں نہیں پہنی کہ آپ بلوچستان کو کیک کی طرح کاٹیں گے،محمودخان اچکزئی اور خوشحال خان کاکڑ آئیں اور بلوچستان کی بات کرے تاکہ ہم ایک ہوں،بلوچ پشتون دشمنی کی سیاست کرنے والوں کو اپنا رویہ ترک کرناہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بی این پی(عوامی) کے مرکزی کونسل سیشن کی مناسبت سے ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسد اللہ بلوچ نے کہاکہ افسوس ہوا کہ محمود خان اچکزئی نے پچھلے دنوں کہاتھاکہ اگر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کی گئی توہم بلوچستان کو کیک کی طرح کاٹیں گے واہ ہم چوڑیاں نہیں پہنی کہ آپ بلوچستان کو کیک کی طرح کاٹیں گے،سپرہائی وے،موٹرہائی وے،اورنج ٹرین،یونیورسٹی کے جال بچھے ہوئے ہیں لیکن جہاں ہم رہتے ہیں وہاں زندگی کے آثار بھی نظر نہیں آتے اس لئے سوات کو جوڑتے ہوئے کھڑی کو ملاتے ہوئے بلوچستان میں رہتے ہوئے پشتونوں کو آواز دیناچاہتاہوں کہ ایک ہوں آپ بھی مظلوم ہوں بلوچ بھی مظلوم ہیں اپنے دشمن کو پہچانو،دکھ اور افسوس ہے انہوں نے کہاکہ خان شہید خان کو یہ کہناچاہے تھا کہ بلوچستان کے غیور عوام ایک ہوجاؤ ہم بھی مظلوم ہیں آپ بھی مظلوم ہیں ایک ہوکر اسلام آباد سے اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں انصاف کی بات کرتے ہیں،پتہ نہیں خوشحال خان کاکڑنے کس طرح انہیں جذباتی کیاوہ حواس بول کر پورے بلوچ قوم کی دل آزاری کرچکے ہیں،بلوچستان کے پشتون اپنے سرزمین پر جس علاقے پر بیٹھے ہیں ہمارے بھائی ہیں جہاں ہم ہے وہ ہماری سرزمین ہے ہم کبھی چمن یا قلعہ عبداللہ کا دعویٰ نہیں کیازیارت یا پشین کادعویٰ نہیں کیا محمود خان اچکزئی کوچاہیے کہ وہ اخلاقی جرات کرے اور بلوچستان کا دعویٰ نہ کرے وہ اپنے گزرتے ہوئے بزرگوں کا جنہوں نے انہیں سبق دی ہے،انہوں نے محمود خان اچکزئی اور خوشحال خان کاکڑ کودعوت دی کہ وہ آکر ایک ہوجائیں بلوچستان کو گمشدہ نہ بنائیں۔اگر دو سیٹ چاہیے تو بلوچ دشمنی کی سیاست کرے یہ سیاست آپ کو ترک کرناچاہیے ہمارے ہاں جب کسی کے سیٹ کم ہوتے تو بلوچ پشتون دشمنی کی ہوا پھیلاتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے