بعض عناصر امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں،نواب ثناء اللہ خان زہری

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں دہشت گردوں کے حملہ میں پاک فوج کے سینئر آفیسر برگیڈیئر مصطفی کمال برکی اور ایک جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ دہشت گرد حملے کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔ بعض عناصر امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں یہ سانحہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہداء کی لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہو کہا کہ افواج پاکستان کے آفیسران نے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ جبکہ سرحدی علاقے میں دشمن کی یہ کاروائی بزدلانہ اقدام ہے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے قوم دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہے ہماری افواج مسلسل جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو آج پوری قوم خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ نواب زہری نے شہداء کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل زخمی جوانون کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے