پشتونخواوطن کی وحدت اور استقلال کو ہر حالت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواوطن کی وحدت اور استقلال کو ہر حالت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، پشتون قوم کے قدرتی وسائل پر واک واختیار حاصل کرنے کیلئے پشتون قوم کے باشعور افراد کو پشتونخوامیپ کے جھڈنے تلے متحد ہوکر محمودخان اچکزئی کی قیادت میں جاری جدوجہد کو تقویت بخشنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی، صوبائی کمیٹی کے رکن نعیم خان اچکزئی، محمد ابراہیم ملاخیل، عبدالقدیم مینگل، حیات اللہ ترہ کئی، آصف ملاخیل، محمود ملاخیل، فیض ملاخیل اور امان ملاخیل نے پشتونخواملی عوامی پارٹی تختانی بائی پاس سے مربوط وزیر آکا علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام ملاخیل اول، ملاخیل دئم، ملاخیل دریم ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری میں سست روی اور غلطیاں بہت سے سولات کو جنم دے رہا ہے، اس ملک کا یہ المیہ ہے کہ صاف اور شفاف مردم شماری 70سالوں میں نہیں ہوئی اور جانبدار مردم شماری کے ذریعے پشتون قوم کو اقلیت میں تبدیل کردیا گیا جس کی وجہ سے پشتون بحیثیت قوم اس ملک میں تیسرے درجے کی شہری بن چکے ہیں، حالانکہ اس ملک میں پشتون رقبے کے لحاظ سے آباد سب سے بڑی قوم ہے لیکن پشتونخو اوطن کو چار مختلف حصوں میں تقسیم کرکے ان کے وسائل پر جابرانہ قبضہ کرکے زندگی کے تمام بنیادی، ضرورتوں، علم، روزگار، صحت اور انہیں اپنے ہی قومی وسائل سے محروم رکھا گیا ہے۔ اور پشتون قوم کو پسماندگی، غربت، جہالت کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔ ایسے حالات میں جاری ساتویں مردم شماری اگر صاف شفاف نہ ہوئی اور وہی پرانا طریقہ کار یعنی پشتون عوام کی دشمنی پر مبنی اقدامات کیئے گئے تو یہ کسی کیلئے بھی نیک شگون ثابت نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوا وطن کے تمام باشعور افراد سیاسی پارٹیوں پر یہ قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مردم شماری میں اپنا کردار ادا کرکے 70سالوں سے جاری اذیت ناک صورتحال سے پشتون قوم کو نجات دلائیں۔انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جنوبی پشتونخوا میں جاری تنظیمی کانفرنسز اور سیاسی پروگرامز خوش آئند ہیں، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے کارکنوں کو سرگرم رکھنے کیلئے سیاسی، جمہوری پروگراموں کا انعقاد کریں،پارٹی کے ساتویں قومی کانگرنس کے بعد پشتونخوا وطن میں جاری سیاسی فعالیت پشتون قوم کے منزلوں کو قریب تر کرنے میں میں معاون اور کارکنوں کی سیاسی نشوونماء میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے