تیز ہواؤں کے باعث جامشورو، نوری آباد ٹرانسمیشن لائن کے 12 ٹاور گر گئے

جامشورو (ڈیلی گرین گوادر) جامشورو سے نوری آباد ٹرانسمیشن لائن ڈبل سرکٹ کے 132 کے وی کے 12 ٹاور گر گئے۔ترجمان حیسکو کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کمزور تھے، تیز ہواؤں کے باعث گرے ہیں۔

حیسکو کے ترجمان کے مطابق ٹاور گرنے سے نوری آباد صنعتی زون اور دیگر علاقوں کی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تاہم حیسکو نے نوری آباد زون کی بجلی ٹھٹہ سے منسلک کر کے بحال کردی۔حیسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹاورز کے بریکس پلیٹس چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے