اکاؤنٹس میں ایک ارب 10 کروڑ آئے اور گئے: راسخ الٰہی کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
پنجاب(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی کو شوکاز جاری کردیا۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ راسخ الٰہی کو 3 روز کے اندر ملکی، غیرملکی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا لہٰذا ایف آئی اے کے تحقیقاتی افسر کے سامنے 30 روز کے اندر ثبوت لےکرپیش ہوں۔
نوٹس کے متن کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیات میں سامنےآیاکہ راسخ الٰہی نے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں اور ان کے 3 اکاؤنٹس میں ایک ارب 10 کروڑ روپے آئے اور نکالے گئے۔