وفاقی حکومت کا بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ/اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیاجس کیلئے خواجہ آصف کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی 10روز میں ڈرافٹ معاہدہ تیار کر یگی حکومت کا کہناہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کا سالانہ 3سو ارب روپے وفاق برداشت نہیں کرسکتا ہے کیسکو سمیت پانچ تقسیم کار کمپنیز کی ملکیت پنجاب کو منتقل کی جائے گی اسی طرح کیسکو بلوچستان،حیسکو اور سیکو سندھ،پیسکو خیبر پختونخوا کو منتقل ہوگی کمیٹی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم اوردیگرریگولیٹری شرائط کی تفصیلات تیارکریگی۔ جس کے تحت بجلی پرسبسڈی دینے یا نہ دینے کا اختیارصوبائی حکومتوں کا ہوگا۔تقسیم کار کمپنیوں کی صوبوں کو حوالگی سیسبسڈی سے متعلق وفاقی حکومت کی ذمہ داری ختم ہوجائیگی۔حکومت بجلی کی پیداوار اورترسیل کی کمپنیوں کا اختیار اپنے پاس رکھیگی،بجلی چوری روکنیاورلوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی صوبوں کو منتقلی کیلئے و فاقی حکومت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی 10روزمیں ڈرافٹ معاہدہ تیارکریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے