کوئٹہ ،بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، اس موقع پر دھرنے کے شرکا سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ سیکرٹری کالجز کا رویہ پروفیسر زاور لیکچرز کے ساتھ درست نہیں، اساتذہ کے پسند ناپسند کی بنیاد پر تبادلے کئے جارہے ہیں، پروفیسر زاور لیکچرز کی ترقی کے کیسز سمیت دیگر مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔بعدازاں بی پی ایل اے نے دھرنا ختم کردیا جس کے بعد زرغون روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے