ملک میں سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت آگیا ہے،میر صادق عمرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت آگیا ہے، عمران خان کے چار سالہ دور حکومت میں معیشت تباہی اور بربادی کے دہانے پر لا کھڑی کردی گئی، 50سالہ سیاسی کیرئیر میں پہلی بار دیکھا ہے کہ کوئی جماعت پولیس پر آنسو گیس، پیٹرول بم برسا رہی ہو، عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کار فرما ہوکراب قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور ہونگے۔یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ میر صادق عمرانی نے کہا کہ عمران خان اور انکی جماعت کی جانب سے افواج پاکستان ملکی سالمیت اور استحکام پر حملے قابل مذمت ہیں انہوں نے لاہور کو نو گر ایریا بنا دیا ہے پولیس کو چاہیے کہ وہ زمان پارک کے نو گو ایریا کو ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ میری سیاسی زندگی میں پہلے بار دیکھ رہا ہوں کہ ایک سیاسی جماعت جسکی سربراہی عمران خان کر رہے ہیں پولیس پر آنسو گیس اور پٹرول بم برسا رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی سالمیت،دفاعی اداروں کو مستحکم،آئین و پارلیمنٹ کی بالا دستی کی جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی سازش کا حصہ بن چکے ہیں اس سازش کے تحت ملک کی دفاعی قوتوں کو کمزور کرنے کے لئے ایٹمی اثاثے منجمد کرنے، فوج میں کٹوتی کی بات کی جارہے عمران خان انہی عناصر کے اشاروں پر انتشار کی منفی سیاست کر رہے ہیں ہم نے ہمیشہ ریاست بچانے کی ہر ممکن جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے عمران خان اپنے منفی ہتھکنڈوں سے باز رہیں ورنہ قوم انہیں معاف نہیں کرگی۔میر صادق عمرانی نے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیں جنہوں نے تمام دہشتگردوں کو جمع کیا ہوا ہے وہ اگلے مرحلے میں دفاعی اداروں پر حملہ کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے دفاع کے بجائے ملک کے مظلوم اور محکوم لوگوں کو انصاف فراہم کی جانب اپنی توجہ مرکوز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے