پاک فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف بیرونی سازش کے تحت مہم ناقابل برداشت ہے، میر محمد اجمل کرد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر محمد اجمل کرد نے کہا سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان افواجِ پاکستان کے خلاف گھٹیا پن اور گنوانی سفارش کررہے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے پاک فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف بیرونی سازش کے تحت مہم ناقابل برداشتہ ہے عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں بدنام کررہے ہیں انکی اپنی گھٹیا سیاست ہے جو آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے کہا عمران خان اپنے اقتدار کی خاطر مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف مہم چلا کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کہنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان بھی اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پر افواج پاکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فارن فنڈڈ اور توشہ خانہ کا غیر قانونی مہم کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ انکے گھٹیا پن کی سیاست باشعور قوم کے سامنے عیاں یوں اور عمران خان اور انکے سازشی ٹولے و انکی مذموم مقاصد ناکام ہونگے انہوں نے کہا قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے