علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
پشاور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ سے رجوع کرلیا۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتےہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی، انہیں چیکنگ کے لیے روکا گیا تو انہوں نے چیک پوسٹ پر ہنگامہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کے پی کےاورپنجاب سرحد پرچیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے