جھوٹی ایف آئی آرزہمیں عوامی خدمات سے روک نہیں سکتے ، میر فرید رئیسانی
بولان(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کچھی کے قبائلی شخصیت میر فرید خان رئیسانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر نومنتخب چئیرمین مٹھڑی حاجی میر تاج محمد رئیسانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کچھی کے ایم پی اے یار محمد رند نامی شخص نے مجھ سمیت کچھی اتحاد کے قائد میر عاصم کرد گیلو,کوٹ رئیسانی کے چیئرمین میر انور آرئیں اور اتحادی اصغر جتوئی، حسن جتوئی پر جوٹھی ایف آئی آر درج کروا کر یہ موقف دیا ہے کہ میر عاصم کرد گیلو نے فرید رئیسانی کو دس کروڑ روپے دے کر مجھے قتل کروانے کی کوشش کی گئی اس حوالے سے انکو پہلے سے علم تھا میں انکو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ بنانا ریپبلکن ملک میں نہیں بلکے پیارے وطن پاکستان میں رہتے ہیں جہاں بہت سے قانونی ادارے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں حتی کہ کچھی انتظامیہ اور پولیس کے ذمہ دار انہی کے لوگ بیٹھائے ہوئے ہیں اور جس دھماکے کا وہ ذکر کر رہے کہ وہ میرے لئے رکھا گیا تھا لیکن بد قسمتی میرے بیٹے کا گزر ہوا کہ اسکو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی وہ آنے والے بلدیاتی الیکشن اور جنرل الیکشن کی ہار کو پہلے سے دیکھ کر ہوش کھو رہے ہیں جس گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا کیا اسکو اوپر سے نشانا بنایا گیا جس کا جنگلہ مکمل طور پر تباہ ہوا ہے حالانکے ریموٹ کنٹرول بم سے مکمل طور پر گاڑیاں تباہ ہوجاتی ہیں جس کی مثالیں بلوچستان کے مختلف تھانوں میں موجود ہیں جھوٹ کی منزل بہت کم ہے شاہد اصغر جتوئی مکہ سے ایک طیارے لیکر پاکستان کے شہر اسلام آباد آیا میر عاصم کرد گیلو کو اٹھا کر کچھی میں سردار خاں رند پر حملہ کرکے اسی طیارے سے میر عاصم کرد گیلو کو اسلام آباد چھوڑ کر خود مکہ راونہ ہوگئے جھوٹ کا پلندہ صرف بلدیاتی الیکشن کی شکست کا سامنا ہے ایسے منصوبے 1982 کے بلدیاتی انتخابات میں بھی بنایا گیا اور شہیدوں کے عوض آپ ایوان کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہے اور ایک بار پھر 2023 میں وہی فارمولا اپنانے کی کوشش کی جارہی ہے 82 کے اور 2023 کی انتظامیہ پاکستان میں بہت بڑا فرق ہے آپ بلدیاتی الیکشن کے تین مرحلوں میں ناکام ہوچکے ہیں اور ڈسٹرکٹ چئیرمین کچھی اتحاد کا ہوگا جسے ناکام بنانے کے لیئے من گھڑت الزام لگا کر جوٹھی ایف آئی آروں میں نامزد کررہے ہیں آپ نے سردار تاج محمد رند اور میر یعقوب کو شہید کرکے میرے خاندان پر الزامات لگائیاس وقت کے زخمی چشم دید گواہ میر حبیب اللہ خان رند تھے آپ سب سے بڑے بلوچ قوم کا دعوی کر رہے ہیں آپ کی بلوچیات پر حیرانگی ہوتی ہے کہ آپ نے اپنی نانی پر حملہ کروا کر اسے شہید کروایا بلوچ قوم کا فرد اسطرح کی بزدلانہ حرکاتیں کبھی نہیں کرے گا انہوں نے کہ بلوچستان کا یہ پہلا حملہ ہے جس کی ایک کالعدم تنظیم ذمہ داری بھی اٹھاتی ہے اور افسوس کا اظہار بھی کر رہی ہے اس کا مطلب ان تنظیموں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا ہمارے قائد شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اور تیرہ سالہ نوابزادہ اکمل سراج رئیسانی اور دیگر دوستوں کارکنان حملوں میں شہید ہوئے ہیں ہم بزدل ہو کر کسی کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں کروایا بلکے مقابلہ کرتے آ رہے ہیں انہوں نے کہا یار محمد رند دہشت گردوں کے سہولت کار بن کر ہم سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے ہم اس کے لیئے ہمیشہ تیار ہیں انہوں نے کہا میں ضمانت نہیں لونگا سی ٹی ڈی کے ڈی ائی جی کے سامنے خود پیش ہونگا اس کیس کا سامنا کریں گے اس ناکام منصوبے کو یار محمد رند شروع کیا ہے اس کو اختتام پر ہم پہنچائیں گے پریس کانفرنس میں بولا جا رہا تھا کہ فرید رئیسانی کسی کا لاڈلہ ہے بالکل میں اس سرزمین پاکستان اپنی غریب عوام بلوچ پاکستانی کا لاڈلہ ہوں مرتے دم تک لاڈلہ رہونگاانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لیے شوران کی نو یونین کونسل تشکیل دی گئی لیکن کچھی کی عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے کچھی اتحاد پینل کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ہمیں الیکشن سے پیچھے دھکیلنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں کچھی کے عوام کی طاقت سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹھیں گے ان جوٹھے من گھڑت الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ڈسٹرکٹ چئیرمین کچھی اتحاد پینل کا ہوگا انہوں نے کہا کچھی اتحاد کے قائد میر عاصم کرد گیلو چیئرمین کوٹ رئیسانی انور آرئیں اصغر جتوئی حسن جتوئی مجھ سمیت ایف آئی آر درج کی گئی اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہید کاروں کے کارکناں، میر عاصم کرد گیلو نواب زادہ جمال رئیسانی سے صلاح مشورے جاری ہیں مزید لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے اور ہمیں معزز عدالت پر مکمل اعتماد ہے وہ انصاف فراہم کرے گا۔