دہشتگردی کی کاروائیاں پاکستانی قوم کو کشمیری کی آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کروا سکتیں :حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنر ل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کوئٹہ اور سبی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے یہاں جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ دہشتگردی کی کاروائیاں پاکستانی قوم کو کشمیری کی آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کروا سکتیں مودی اور انکے یاروں نے کشمیر اور بلوچستان میں انتہا پسندی کروا کے اپنا دہشتگرانہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے آج ایک بار پھر ثابت کیا کہ انہیں انہی قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے جنہوں نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ کشمیری اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ہمارے ارادے دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے متزلزل نہیں ہو سکتے آج کشمیری کی آزادی کی تحریک زور پکڑ رہی ہے بھارت کئی حصوں میں ٹوٹنے کے درپے ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بلوچستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں یوم یکجہتی کشمیر پر دہشتگردی کے واقعات سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں بلوچستان کی بہادر اور غیور عوام نے پہلے بھی دہشتگردوں کو انکے مضموم مقاصد میں ناکام بنایا اور آئندہ بھی انہیں شکست دیں گے انہوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے اور ضرورت پڑنے پر شدید زخمیوں کو کوئٹہ سے باہر بھی علاج کے لئے منتقل کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے