بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جا ری رہا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جا ری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تربت،پنجگور،ژوب،موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، بیلہ چمن، زیارت، خضدار، قلات، بارکھان، سبی،کیچ،نوکنڈی،دالبندین،نصیر آباد،آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر ژالہ باری کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں 10، قلات میں 08، بارکھان میں 04، پنجگور، پشین اوردالبندین میں 3، ژوب میں 2ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج (پیر) کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ پنجگور، سبی،کیچ،نوکنڈی،تربت، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے