ُPWFبلوچستان ودیگرتنظیموں کے کارکنان 10 فروری کے اسلام آباد کے تاریخ ساز دھرنے میں شرکت کریں گے ماما سلام بلوچ

کوئٹہ محنت کشوں کے ملک گیر تنظیم پاکستان ور کرز فیڈریشن PWFنے ملازمین کے جانب سے 10فروری کے اسلام آباد دھرنے میں بھر پور شرکت کا اعلان کردیا ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں انکے جائز مطالبات فی الفورتسلیم کئے جائیں ان خیا لات کا اظہار پاکستان ورکرز فیڈریشن PWFکے قائدین چوہدری یاسین محمد ظہور اعوان چوہدری نسیم اقبال ماما سلام بلوچ شوکت علی انجم حاجی عبد الکریم پیر محمد کاکڑ ودیگر نے ایک اخباری بیان کیاانھوں نے اس امرپر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ سال 6اکتوبر کو اسلام آبادمیں ملک بھر کے ملازمین کے تاریخی احتجاج کے بعد حکومتی وزرااور ڈپٹی اسپیکر نے ملازمین کے قائدین کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا اور مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر ملازمین تنظیموں کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا ختم کر نے کا اعلان کیاتھالیکن حکومت کے جانب سے کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی گئی اس لئے ایک بار پھر ملک بھر کے سرکاری ملازمین تنظیموں 10فروری کو بروز بدھ کو دوبارہ احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے محنت کشوں کے ملک گیر تنظیم پاکستان ور کرز فیڈریشن PWFنے ملازمین کے جانب سے 10فروری کے اسلام آباد دھرنے میں بھر پور شرکت کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ انکے مطالبات فی الفورتسلیم کئے جائیں،تمام ملازمین کوبلا تفریق جدید ٹائم سکیل،یکساں سکیل،یکسا ں مراعات ایڈہاک ازم اور کنٹرک پالیسی کا خاتمہ،میڈیکل الاؤنس میں کم ازکم 10ہزاراضافہ،ہاؤس رینٹ الاؤنس جاری بنیادی تنخواپر بلاتفریق 50فیصد دینا،تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخو میں ضم کر کے پے ریوائز کرنا،تنخواؤں اور دیگر الائنسز میں موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے 100فیصد آضافہ کرنا ملک بھر میں ملازمین اور محنت کشوں کے حوالے سے IMFکا اثر ورسوخ ختم کرنے کا فی لفوراعلان کریں انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ملازمین کے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو ملک بھر کے محنت کش سرکاری ملازمین کے سا تھ شانہ بشانہ احتجاج کریں گے درین اثناء پاکستان ور کرز فیڈریشن PWFبلوچستا کا اجلاس مرکزی چیر مین ماما سلام بلوچ کے صدارت میں ہوا جس میں حاجی عبد الکریم پیر محمد کاکڑ ناصر راہی عزیز احمد سارنگزئی حاجی خدائے رحیم حاجی افضل مینگل ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں اسلام آباد کے دھرنے میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا انھوں نے کہا بلوچستان سے PWFمیں شامل تنظیموں کے سمیت تمام ملازمین تنظمیوں کے کارکنان 10 فروری کے اسلام آباد کے تاریخ ساز دھرنے میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے