بلوچستان کے ہر ضلع میں سرویلنس آفیسر کے تعیناتی سے نظام صحت میں بہتری آئے گی، عبدالعزیز عقیلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں سرویلنس آفیسر کے تعیناتی سے نظام صحت میں بہتری آئے گی صحت بہت اہم شعبہ ہے جس سے ہر انسان وابستہ ہے اس لیئے صحت کی نگرانی بہترین سرولنس اور مانیٹرنگ سے ہوسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے یو کے ایچ ایس اے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان اورقومی وزارت ربط باہمی و خدمات صحت کے تعاون سے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے تمام اضلاع کے سرولنس افسران کی تین روزہ ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں سیکریٹری صحت بلوچستان صالح ناصر، ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی، صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے پولیو کے کوآرڈینیٹر زاہد شاہ، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر خالد قمبرانی، ڈبلیو ایچ او بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر اسفند شیرانی، صوبائی کوارڈینیٹر برائے پریونٹیو پروگرامز ڈاکٹر عامر رئیسانی، یو کے ایچ ایس اے ڈاکٹر آصف بیٹنی، کنسلٹنٹ ٹو سیکریٹری صحت ڈاکٹر ابابگر بلوچ، سینئر پلانگ آفیسر ڈاکٹر شاہ کوہ مینگل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اسٹیج کی ذمہ داری انچارج پی ڈی ایس آر یو ڈاکٹر آباد خان اچکزئی نے سنبھالی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں سرویلنس آفیسر کے تعیناتی سے نظام صحت میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ صحت بہت اہم شعبہ ہے جس سے ہر انسان وابستہ ہے اس لیئے صحت کی نگرانی بہترین سرولنس اور مانیٹرنگ سے ہوسکتی ہے۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا کہ جے ایس آئی کے تعاون سے بلوچستان کے 29 ڈاکٹرز کو دو سالہ پبلک ہیلتھ کی ڈگری حاصل کرنے کراچی بیجھا گیا تھا جس کا مقصد بلوچستان کے ہر ضلعے میں سرولنس آفیسر کی تعیناتی تھی۔انہوں نے کہا کہ سرولنس آفیسر موذی بیماریوں کے روک تھام اور نگرانی کا نظام چلانے کے علاوہ اپنے اضلاع کے ہسپتالوں اور محکمہ صحت میں کام کرنے والے ملازمین کی نگرانی کے لیئے بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور انہیں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے لیئے ڈی ایچ او دفاتر مدد کریں گے۔ورکشاپ سے ڈی جی صحت بلوچستان نور محمد قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت بیماریوں کی روک تھام کے لئیے ایک مربوط اور منظم سرولنس کے نظام کا ہونا اہم ضرورت ہے۔ای او سی کوآرڈینیٹر ذاہد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سرولنس آفیسر کی تربیت اور لوجسٹک سپورٹ میں پارٹنر آرگنازیشن کے ساتھ مل کر تعاون کرے گی۔ورکشاپ میں چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی عارف اچکزئی، ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر ناصر شیخ، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے صوبائی سرویلنس افسر برائے پولیو ڈاکٹر جہانزیب خان اور ڈاکٹر جواد خان، یو کے ایچ ایس سے سے ذیشان بیگ، ڈپٹی صوبائی کوارڈینیٹر برائے ڈی ایچ آئی ایس پروگرام ڈاکٹر جہانداد کاسی، ڈپٹی پروگرام مینیجر برائے ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی، اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ای صوبائی ڈائریکٹریٹ برائے ہیلتھ ڈاکٹر رابعہ بلوچ نے مختلف موضوعات پر شرکاء کو ٹریننگ دی۔اختتامی تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری حفیظ اللہ ایغور نے کہا سرولنس آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے ممبر ہیں اور کمیٹی کے زریعے ضلع کے تمام صحت کے امور پر ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کریں۔ ورکشاپ کے اختتام پر تمام افسران کو سرٹیفکٹ دئیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے