وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس بلوچستان میں 50 رمضان بازاروں کے ذریعے سستے داموں آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس دیگرصوبوں کی طرح بلوچستان میں 50رمضان بازاروں کے ذریعے غریب ومتوسط طبقے کو سستے داموں آٹا سمیت دیگر چیزیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیراعظم احد چیمہ،نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سمیت خیبرپشتونخوا کے چیف سیکرٹری اورمنیجنگ ڈائریکٹر پاکستان یوٹیلٹی سٹورز نے شرکت کی رمضان کے موقع پر بلوچستان میں 50رمضان بازاروں سے آٹا سستے داموں پر دستیاب ہوگا۔وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اجلاس سے کہاکہ رمضان میں پنجاب بھر کے ایک کروڑ58لاکھ گھرانوں کو آٹا تقسیم کیاجائے گاجبکہ خیبرپشتونخوا میں بھی رمضان کے دوران مستحق خاندانوں کو آٹے کا تحفہ دیاجائے گامستحق افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر8171پر اپنا شناختی کارڈ ایس ایم ایس کرکے اپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں۔بلوچستان میں 50رمضان بازاروں سے آٹا سستے داموں میں دستیاب ہوگا۔آٹے کے تیلے کی معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔حکومت غریب ومتوسط طبقے کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے