توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل کردی گئی۔توشہ خانہ کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی اور اب ان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری میں نہیں ہوگی۔عمران خان کل ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی11 پیش ہوں گے۔

اسلام آباد کچہری میں ممکنہ پیشی، عمران کی سکیورٹی کیلئے چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کرنیکا فیصلہ چیف کمشنر نے اختیارات استعمال کرکےکچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کورٹ نمبر ایک جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوگی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے ایف ایٹ عدالتوں کو سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے