جامعہ بلوچستان کالونی میں رہائش پذیر پولیس اہلکاروں کو مکان خالی کرنے کے نوٹسز جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)یونیورسٹی آف بلوچستان کے کالونی میں رہائش پذیرپولیس اہلکاروں کوایک ہفتے میں مکان خالی کرنے کانوٹس جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکارجنہوں نے یونیورسٹی میں گھرالاٹ کرکے اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان اہلکاروں کو مکان خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں،یونیورسٹی آف بلوچستان میں سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کوگھرالاٹ کئے گئے ہیں جن میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیرہیں کچھ دن قبل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک لیٹرموصول ہواجس میں انہیں ایک ہفتے میں مکان خالی کرنے کاکہاگیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کاکہناہے کہ ان کے پاس رہنے کیلئے اورکوئی گھرمیں نہیں سابقہ وائس چانسلرنے انہیں گھرالاٹ کئے تھے جس میں وہ اپنی فیملی کیساتھ رہتے ہیں اب ان کو مکان خالی کرنے کاکہاجارہا ہے وہ اپنی بیوی بچوں کو لے کر کہاں جائیں گے، ایک طرف بڑھتی مہنگائی میں جہاں غریب اورمتوسط طبقے کی کمرٹوٹ گئی ہے تووہ کرائے کے مکان میں کیسے گزارہ کرسکتے ہیں پولیس اہلکاروں نے صوبائی حکومت اوریونیورسٹی کے وائس چانسلرسے مطالبہ کیا کہ نوٹس واپس لیاجائے اوران کو گھروں میں رہنے دیاجائے۔اس ضمن میں یونیورسٹی انتظامیہ سے موقف جاننے کی کوشش کی مگرانہوں نے بات کرنے سے گریزکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے