وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، خواتین کی موثر سیاسی شرکت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں ، شانیہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان کی کوآرڈینٹر شانیہ خان نے کہا ہے کہ سماجی اور معاشی طور پر غیرمساوی حیثیت کے ساتھ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، خواتین کی موثر سیاسی شرکت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان مسائل کے حل کی بجائے ہمیشہ سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے خواتین کے سیاسی عمل میں شرکت کے حوالے سے رکاوٹیں پوری دنیا میں موجود ہیں۔ یہ رکاوٹیں معاشرتی اور معاشی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی اور حکومتی نظام میں بہت گہری سطح پر پائی جاتی ہیں بلوچستان کی خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی مثر نمائندگی اشد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو عورت فانڈیشن کے زیر اہتمام سیاسی عمل میں خواتین کی مثر شرکت کے موضوع پر منعقد ہونے والے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عورت فانڈیشن کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر علاالدین خلجی، پروجیکٹ افسر جذبہ پروجیکٹ یاسمین مغل نے پروگرام کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کی کوآرڈینٹر شانیہ خان نے کہا کہ عرصہ دراز سے نہ صرف خواتین ترقی کے عمل میں پیچھے رہ گئی ہیں بلکہ ان کے مسائل میں کمی کی بجائے روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے حقائق سے ثابت ہے کہ خواتین کے ترقی کے عمل میں بھر پور شرکت کا سب سے موثر ذریعہ خواتین کو سیاسی عمل میں بھرپور طریقے سے نمائندگی اور شراکت دینا ہے سیاست ہی وہ پلیٹ فارم ہے جہاں قانون سازی ہوتی ہے اور ترجیحات کی بنیاد پر وسائل تقسیم ہوتے ہیں۔ اس میں اگر عورت کی موثر نمائندگی اور شرکت نہیں ہوگی تو آج کی عورت ترقی کیعمل سے بالکل کٹ کر رہ جائے گی شانیہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے موجودہ صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے دوراس نتائج برآمد ہوں گے تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پر کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی تشکیل مکمل ہوچکی ہے اور یہ کمیشن تمام سرکاری اور نجی اداروں میں صنفی مساوات کے لئے پالیسی سازی کی تشکیل پر نظر رکھے گا جس سے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے شانیہ خان نے عورت فانڈیشن کے جذبہ پروجیکٹ کے تحت سیاسی عمل میں خواتین کی مثر نمائندگی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے