ژوب ، گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر قومی شاہراہ کو بلا ک کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ژوب میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر قومی شاہراہ کو بلا ک کردیا، انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد سڑک کو کھول دیا گیا شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں غورلم کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 7افراد کے قتل کے خلاف لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بلاک کردیاتھا جس سے ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کی کئی کلو میٹر لمبی قطاریں لگ گئی تھیں شاہراہ کی بندش سے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ژوب کی ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ لواحقین کی طرف سے مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف کاروائی ہوگی واقعہ کی ایف آئی آر لواحقین کی مدعیت میں درج کر دی گئی ہے جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے