پاکستان کے جنوبی افریقی سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے بکی گرفتار

پاکستان کے جنوبی افریقی سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے بکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بکی کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز گرفتار کیا گیا، بکی کو گرفتار کر کے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا۔

بکی ڈی جے کا کارڈ استعمال کرکے اسٹیڈیم میں داخل ہوا تھا۔ بکی کا تعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم سے گرفتار ہونے والے بکی سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے دوران دوسرا ٹیسٹ جاری ہے اور پاکستان کی بیٹنگ سنبھلنے کے بعد دوسرا روز شروع ہوتے ہی پھر لڑکھڑا گئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 145 رنز سے کھیل شروع کیا تو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسری گیند پر 77 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد نائب کپتان محمد رضوان فواد عالم کا ساتھ دینے آئے تاہم قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ بھی جلد گر گئی جب فواد عالیم 45 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ بھی جلد گر گئی جب محمد رضوان 18 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے، ساتویں وکٹ کے لیے فہیم اشرف اور حسن علی نے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم حسن علی مہاراج کے ہاتھوں 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

دوسرے روز کھانے کے وقفے کے تک قومی ٹیم 229 رنز بنا لیے ہیں جب کہ اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل پاکستان کی جانب سے 145 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا گیا۔ پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث جلدی ختم کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے