سرجری ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بہترین اور قابل تعریف ہیں ، ڈاکٹر سعید احمد میروانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے ہسپتال کے سرجنز و دیگر ڈاکٹرز کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکو خراج تحسین پیش کی اور عوام کی بہترین انداز میں خدمت کرنے پر انکی تعریف کیں۔شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے پبلک ریلیشن آفیسر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز کی کارکردگی بالخصوص سرجری ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بہترین اور قابل تعریف ہیں۔

اس وقت سرجری ڈیپارٹمنٹ میں قابل و تجربے کار سرجن، سرجن ڈاکٹر مریم سلیم FCPS اور سرجن ڈاکٹر ذاکر حسین FCPS اپنی بہترین خدمات پیش کر رہے ہیں۔ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں روزانہ کی بنیاد پر 15 سے 20 سرجریز کیں جارہی ہیں۔ رواں ہفتے کی اگر بات کی جائے تو صرف بروز ہفتہ کو سرجن ڈاکٹر ذاکر حسین نے 13 سرجریز کیں اور کل بروز بدھ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر لسٹ میں 20 مختلف شعبوں کی سرجریز کیں گئیں۔ سرجری ڈیپارٹمنٹ اور ہسپتال کے دیگر تمام شعبوں کے قابل و تجربہ کار ڈاکٹرز اسوقت ہسپتال میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں، جوکہ صرف مستونگ ہی نہیں بلکے دیگر قریبی اضلاع کے عوام کیلئے کسی بہترین نعمت سے کم نہیں ڈاکٹر سعید احمد میروانی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہسپتال کے سرجنز، سرجن ڈاکٹر مریم سلیم اور سرجن ڈاکٹر ذاکر حسین اور ہسپتال کے دیگر تمام ڈاکٹرز کی اس بہترین کارکردگی، عوامی خدمت کو بہت سراہا اور انکی تعریف کیں۔ سی ای او نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہیں اور یہ ہمارا فریضہ ہیں۔ صحت کا شعبہ انسان کی زندگی اور انسانیت کیلئے انتہائی اہم ہیں جسکا تعلق براہ راست انسانی زندگی سے ہیں اور اس شعبے میں کسی قسم کے غفلت کی گنجائش نہیں ہوتی۔سی ای او نے مزید کہا کہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کی مجموعی کارکردگی بہترین ہیں اور اسوقت ہسپتال صوبائی و ملکی سطح پر نمایاں مقام پیدا کرچکا ہیں۔ سی ای او نے امید ظاہر کی کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اسی طرح محنت اور لگن سے کام جاری رکھینگے اور عوامی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر مزید احسن طریقے سے خدمت جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے