ژوب، گاڑی پر فائرنگ 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلع ژوب میں مسلح افراد کی گھات لگا کر دو گاڑیوں پر فائرنگ سے سات افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی،جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر ژوب رمضان پلال نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ژوب مرغہ کبزئی کے علاقے میں غورلم روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر دو گاڑیوں پر فائرنگ کردی 7 افراد احمد کبزئی، عبدا لواحد،عبدالمنان،نجیب الدین، فضل الرحمان، محمد سلطان اور نیک محمد جاں بحق جبکہ جلال نامی شخص زخمی ہو گیا، جاں بحق افراد میں تین بھائی بھی شامل ہے، فائرنگ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دو لاشیں جل گئی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب،تحصیلدار مرغہ کبزئی موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا فائرنگ کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے