عمران خان جنئین لیڈر نہیں بلکہ ملک کی سیاست میں پلانٹ کیا گیا مہرہ ہے، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کہاہے کہ عمران خان جنئین لیڈر نہیں بلکہ ملک کی سیاست میں پلانٹ کیا گیا مہرہ ہے،یہ کیسا لیڈر ہے جو جیل کی ڈر سے عدالتی حکم بھی ماننے کے لئے تیار نہیں اور معصوم کارکنوں کو دو دنوں سے ڈال بناکر خود گھر میں چھپا ہوا ہے،پولیس پر حملہ ریاست پر حملے کے مترادف ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو صوبائی سیکرٹریٹ میں عہدیداروں اور ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اس راستے میں ہر قسم کے حالات کا سامنا ہوسکتا ہے، سیاست حوصلہ، جرت اور بہادری کا دوسرا نام ہے اس راستے میں جیل سے لیکر شہادت تک ہر قسم حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے خود کو تیار کرنا پڑتا ہے ریاستی قوانین کے اندر رہتے ہوئے عوامی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو پاکستان کے تاریخ کا بزدل اور ڈرپوک لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنئین لیڈر نہیں بلکہ ملک کی سیاست میں پلانٹ کیا گیا مہرہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی جمہوری جدوجہد کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے بجائے دوسروں کے سہارے اقتدار تک پہنچنے کے دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جیل کی صوبتیں اور تشدد کے ساتھ بے گنائی کے باوجود جرت کے ساتھ پانسی کا پندہ قبول کیا مگر عوامی حقوق اور اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو نے عورت ہونے کے باوجود 5 سال تک جرت کے ساتھ جیلوں کا سامنا کیا۔ صدر آصف زرداری نے ساڑھے گیارہ سال تشدد اور زندان کا مردانہ وار مقابلہ کرکے ثابت کیا کہ ہم جیالے جیلوں اور شہادتوں سے ڈرنے والے نہیں اسی طرح ہمارے ہزاروں جیالوں کو ہر دور میں کوڑے، زندان کی صعوبتیں اور شہادتیں دے کر کھبی عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا لیڈر ہے جو جیل کی ڈر سے عدالتی حکم بھی ماننے کے لئے تیار نہیں اور معصوم کارکنوں کو دو دنوں سے ڈال بناکر خود گھر میں چھپا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کیلئے عمران کو پرامن طور پر گرفتار کرنا چاہتی ہے جبکہ عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کے جتے ڈنڈوں، غوللوں اور پٹرول بموں سے لیس ہوکر پولیس پر حملے کررہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پولیس پر حملہ ریاست پر حملے کے مترادف ہے۔ عمران خان اپنے معصوم کارکنوں اور پولیس میں تصادم کرواکر لاشیں گرانا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان لاشوں پر اپنا فتنہ سیاست کو آگے بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عمران خان کی اس عوام اور ریاست دشمن رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔ رول اینڈ لاء اور برطانیہ کی مثالیں دینے والے عمران خان قانون کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے۔ اور معصوم کارکنوں، عورتوں اور بچوں کو ڈال بناکر خود چھپنے کے بجائے جرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالت کے سامنے سرنڈر ہوکر پرامن گرفتاری دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے