ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کی زیرصدارت کیسکوحکام قلات اور زمینداروں کا اہم اجلاس

قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کی زیرصدارت کیسکوحکام قلات اور زمینداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ ایکسیئن کیسکو محمد عارف ساسولی ایل ایس حافظ منیر لہڑی، یل ایس منیر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے رہنما میر قادر بخش مینگل احمد نواز بلوچ عبدالوحید جمیعت علما اسلام کے رہنما آغا حفظ الرحمن شاہ زمیندار رہنما ٹکری عبدالحفیط عمرانی محمد بقا لہڑی شاہ علی انجمن تاجران قلات کے صدر میر منیر شاہوانی و دیگر نے شرکت کی اجلاس کے شرکا نے ڈپٹی کمشنر کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل سٹی فیڈرز پر طویل لوڈ شیڈنگ بجلی کی مسلسل ٹرپنگ اور بجلی کے دورانیہ میں کمی سے متعلق ڈپٹی کمشنرکو آگا کیا ایکسیئن کیسکو محمد عارف ساسولی نے بجلی ٹرپنک کے مسئلے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے اوورلوڈنگ کے باعث ٹرپنگ ہورہا ہے سٹی میں ایک نیا فیڈر بن رہا ہے جو رمضان المبارک سے پہلے پہلے اسٹارٹ کردیا جائیگا جس سے ٹرپنگ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے وقت کوئی بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور سٹی فیڈرز پر بجلی کا دورانیہ دو گھٹے بڑھا دیا جائیگا ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور زمینداروں کی مشاورت سے بجلی کا مسلہ حل کرلیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے