رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، طارق الرحمٰن بلوچ

خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لانا ضروری ہے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے، تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا خصوصی جائزہ لیا کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی ویڈیو لنک اجلاس میں کیا، کمشنر رخشان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری کی واضح ہدایات ہیں کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے کمشنر رخشان نے رخشان ڈویڑن کے چاروں اضلاع کے انتظامیہ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ مکمل الرٹ رہیں، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مکمل فعال رکھا جائے، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لانے سمیت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے رمضان سستا بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں ضروری اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھایا جائے، تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا خصوصی جائزہ لیتے رہیں، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی کسی صورت اجازت نہ دیں، عوام کو ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں،کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ عوام گران فروشی کرنے والوں کی اپنے متعلقہ انتظامیہ آفیسران کو بروقت اطلاع دیں گران فروشی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کیا جائے گا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے