ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء حاجی میر ولی محمدلہڑی انتقال کرگئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر آل بلوچستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے چیئرمین سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم کوئٹہ السراج پیٹرولیم کے مالک ممتاز قبائلی رہنماء وسیاسی رہنماء حاجی میر ولی محمدلہڑی قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔وہ حاجی میر نذیراحمدلہڑی،حاجی میراحمدلہڑی کے بھائی،میر سراج احمد،میر ارسلان احمد کے والد،حاجی میر غلام نبی لہڑی،میر شاہ جہان لہڑی،سابق کونسلر مجیب الرحمن لہڑی،میر علی نواز لہڑی،میر شوکت علی لہڑی،حاجی چاکر لہڑی،شیر احمدلہڑی،فیض احمدلہڑی کے کزن تھے سابق ٹاؤن ناظم میر محمد سماعیل لہڑی،حاجی ماما محمداسماعیل لہڑی،حاجی عبدالحکیم لہڑی،میر محمدعارف لہڑی،حاجی میر رحمت اللہ جتک،کے کزن،محمد علی کرد کے بہنوئی،میر قمبر کرد کے سسر تھے۔فاتحہ خوانی السراج پیٹرولیم سریاب روڈ برما ہوٹل میں جاری ہے۔