عمران خان کے 2 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان کے 2 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد کی مختلف عدالتوں نے 2 مختلف مقدمات میں عمران خان کے ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔اسلام آباد کی دو ماتحت عدالتوں نے توشہ کانہ کیس میں فوجداری کارروائی اور خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمات میں عمران کان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے موکل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آج عمران خان عدالتی وقت تک نہ آئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گابعد ازاں فاضل جج نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے عمران خان کو 29 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیے آج طلب کیا تھا،عمران خان کی درخواست پراسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کرکے آج پیشی کا حکم دیا تھا۔عدالت نے استثنیٰ کی دائر کی گئی درخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے