آج کل بلوچستان میں نقلی سیاستدانوں، سیاسی جال سازی کرنے میں ماہر اور سیاسی رہزنوں کی حکومت ہے، میر رحمت صالح بلوچ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)وشبود زنڈین داز بازار میں بی این پی عوامی کی اہم وکٹ گرگئی اتوار کو نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام وشبود زنڈیں داز بازار مین عظیم الشان شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر آصف علی بلوچ، جاسم علی بلوچ، حاجی محمد صالح، حاجی شاہ میر، احسان اللہ کی سربرائی مین سینکڑوں سیاسی کارکنوں نے بی این پی سدوزئی ٹولے سے استعفی دے کر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صاحب اور وحدت بلوچستان کے صدر میر رحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کے کاروان نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے اس موقع پر صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ، مرکزی رہنما پھلین بلوچ، مرکزی رہنما حاجی محمد اسلام بلوچ، ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ اور دیگرمقررین نے شمولیتی جلسہ سیخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کل بلوچستان میں نقلی سیاستدانوں، سیاسی جال سازی کرنے میں ماہر اور سیاسی رہزنوں کی حکومت ہے جنہوں بلوچستان کو سیاسی اور مالی نقصانات سے دوچار کردیا ہے عوام پاقہ کشی، بیروزگاری اور مینگائی کی دلدل میں پھنس گیا ہے انہوں مزید کہاکہ بلوچستان میں جال سازیاں کرنے والے حکومت کے پاس عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے مقررین نے مزید کہاکہ پنجگور کے نقلی اور جال ساز نمائندہ اسداللہ بلوچ پہلے اپنے نام کے ساتھ فرزند بلوچستان لکھا کرتا تھا اب جب اپنے نام نہاد جماعت عوامی کو 4 دولخت کرنے کے بعد شرمندگی محسوس کئے بغیر خود اپنے آپ کو نقلی قومی رھشون کہا کرتا ہے جو کہ پنجگور کے عوام اسکو سیاسی رہزن، جھوٹ بول نے کے ماہر اور محسن کش جملے سے پکارا جاتے ہیں اجتماع سے نیشنل پارٹی سنیئر رہنما حاجی محمد ایوب بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر فرھاد شعیب، ضلعی جنرل سیکریٹری واجہ صدیق بلوچ، تحصیل جنرل سیکریٹری الطاف حسین بلوچ، لال دوست شعیب، اصف بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔