ساری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے تشدد اور نفرت کا شکار ہیں، ملک سکندرایڈووکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے شیخ ماندہ ضلع کوئٹہ میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمان محمد مصطفی کے امتی ہیں اور اللہ نے ان کواسلام جیسے دین سے نوازا ہے مسلمان کو بہت بڑی شان یہ ہے کہ وہ مالک،خالق اور رزاق پروردگار ہر وقت عجز وانکساری کے ساتھ رجوع کرسکتے ہیں اللہ کا فرمان ہے کہ ان کی مانگ کو پورا کیا جائے گا لیکن انتہائی بد قسمتی ہے کہ مسلمان اپنے اعمال کو اس پیمانے پر پورا نہیں کرسکیں ہیں جو اللہ اور اس کے عظیم پیغمبر نے بتلا یا ہے اس وقت اس دنیا میں 55اسلامی ممالک ہیں لیکن ان تمام اسلامی ممالک میں سے کوئی بھی آزاد نہیں ہے ساری دنیا میں صرف مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے مسلمان تشدد اور نفرت کا شکار ہیں آج بھی اگر مسلمان مصدق دل سے اللہ کی طرف رجوع کریں تو کامیابی کی ان کی مقدر ہوگی مسلمان کو اپنے گریبان میں جھانک کر سوچنا چاہیے کہ سورۃ النورآیت نمبر 55میں رب العالمین نے ان کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ اگر مسلمان ایمان کے ساتھ نیک اعمال کریں تو زمین پر حکمران اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو عطاء فرمائیں گے اللہ کا وعدہ سچا ہے مسلمانوں کو سکون قلب اور یقین محکم ہونا چاہیے کہ زمین کی خلاف ان کی ہے بشرطیکہ وہ اس معیار پر پورا اتریں جس کا رب ذوالجلال نے حکم فر مایا ہے مسلمان شرعی اعمال کے بنا غلامی کی زنجیر میں جھکڑے ہیں حالانکہ رب نے ان کو زمین کی بادشاہی کیلئے پیدا کیا ہے جمعیت علماء اسلام کا نصب العین یہی ہے کہ مسلمان رسول اکرمؐ کی پیروی کرتے ہوئے اسلام کے عادلانہ نظام کی جدوجہد کریں کیونکہ اسلامی فلاحی معاشرہ کا قیام رسول خدا کی پیری کرنے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے