الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیے

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیے۔

الیکشن کمیشن نے مختلف صوبوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے الیکشن کمیشن کے مطابق اسی طرح بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست اور سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے