اللہ کا شکر ہے کہ سردار خان رند دھماکے میں محفوظ رہے دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان

بولان(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردار خان رند کے کانوائے پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کاروائی میں دو محافظوں کے شہید اور دیگر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،اورکہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ سردار خان رند دھماکے میں محفوظ رہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے گی وزیراعلیٰ کا شہید محافظو ں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیااور شہدا کے درجات کی بلندی لواحقین کے لیئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے