گوادر میں تعلیمی نظام، صحت کے بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر سہو لیات کوبہتر بنانے کے لئے ”ترقیاتی پیکیج”کے تحت عمل درآمد کررہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موجود حکومت ضلع گوادر میں تعلیمی نظام، صحت کے بنیادی ڈھانچے، شاہراہوں کے رابطوں، ماہی گیری، پانی اور بجلی کو بہتر بنانے کے لئے ”ترقیاتی پیکیج”کے تحت عمل درآمد کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گوادر میں حکومت لوگوں کو صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے جبکہ جی ڈی اے ہسپتال کو باقاعدہ انڈس ہسپتال کے سپرد کردیا گیا ہے جو صحت کے شعبے میں نئے باب کا اضافہ ہے انڈس اہسپتال ملک میں سماجی خدمت اور صحت کے شعبے میں اعلی و معیاری نام و مقام کا حامل ہے اب انڈس ہسپتال کراچی کی تمام اعلی و معیاری اور جدید علاج و معالجہ کی سہولیات جی ڈی ہسپتال گوادر میں مفت دستیاب ہیں علاج معالجہ کا یہ ادارہ بلوچستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد ہسپتال ہے جہاں کراچی کے بہترین ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف جدید طبی آلات کے ساتھ شب و روز خدمت کے لئے دستیاب ہے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میر عبدالغفور کلمتی گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے نئی عمارت پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اومانی گرنٹ اسپتال پسنی کی عمارت مکمل ہوتے ہی وہاں پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی تعینات ہوگئے ہیں اور باقاعدہ لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی کے لیے او پی ڈی شروع ہوگئی ہے جو پسنی کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پیکج کے تحت طلبا ء کے لئے کلاس رومز کی تعمیر اور مرمت کے لیے 700 ملین روپے،پشکان میں بوائز انٹرمیڈیا کالج کی تعمیر کے لئے 10 ملین،کثیر المقاصد ہالز اور لائبریریوں کی تعمیر کے لئے 140 ملین روپے،گوادر میں صحت کی سہولتوں کے نظام میں بنیادی صحت کے یونٹس اور علاقائی مراکز صحت کو بہتر بنانے کے لیے 365 ملین،پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور پانی کی لائنوں، واٹر سپلائی سکیموں اور پانی کی ٹینکیوں کے لئے 380 ملین روپے نئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر اور ان کی دیکھ بھال کے لئے 75 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں علاوہ ازیں فشریز سیٹ اپ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے صوبائی حکومت اورماڑہ اور جیونی میں دو فش ہاربرز بھی تیار کر رہی ہے شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی مد میں مکران کوسٹل ہائی وے سے گوادر کے متعدد دیہات تک منسلک شاہراہوں کی تعمیر کے لئے 900 ملین روپے،ایم 8 سے دیہات تک شاہراہوں کو جوڑنے کے لئے 700 ملین،کوسٹل ہائی وے اور کنڈا سول کے درمیان شاہراہ کے لیے 155 ملین،ڈگرو ناگور اور آدم بازار کے درمیان سڑک کے لیے 75 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا کہ حکومت صرف گوادر شہر کے لیے 250 ملین روپے خرچ کر رہی ہے۔ حکومت اقلیتوں پر بھی خرچ کر رہی ہے اور اسی تناظر میں ہندو برادری کے مطالبہ کو پورا کرنے کے لیے باؤنڈری وال کی تعمیر کیلئے 13 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے ضلع گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالرشید دشتی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء ا للہ لانگو بھی موجود تھے۔