بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں انصاف لائرز فورم کے آرگنائزرسیداقبال شاہ ایڈووکیٹ اور ڈپٹی آرگنائزرشمس الرحمن رند ایڈووکیٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ ون کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا کیونکہ جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانے کی حدود ہی نہیں ہے درخواست گزار نے عمران خان کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کی استدعا کی ہے بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے درخواست پر مختصر سماعت کی اور عمران خان کیخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتوں کے لیے معطل کردئیے۔عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے کوئٹہ کی عدالت نے گزشتہ روز اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے