کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ سے ڈویژنل کوآرڈینیٹر شماریات رخشان ڈویژن آدم احمد کی ملاقات

خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ سے کمشنر آفس خاران میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر شماریات رخشان ڈویژن آدم احمد نے ملاقات کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ بلوچ بھی موجود تھے، شماریات کوآرڈینیٹر نے کمشنر رخشان کو رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع خاران، نوشکی،چاغی، واشک میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری سے متعلق پراگریس رپورٹ پیش کی، خانہ شماری کے کام اور بلاکس کے حوالے سے بریفنگ دی، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی بڑی اہمیت ہے مردم شماری کے تمام اسٹاف اور شمارکندگان کو مکمل محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے کوئی مکان اور شخص خانہ و مردم شماری سے رہ نہ جائے کمشنر رخشان نے کہا ڈویژنل کوآرڈینیٹر شماریات کو ہدایت کی کہ رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مردم شماری کنٹرول رومز کو مکمل فعال رکھا جائے کسی بھی جگہ اسٹاف یا شمارکندگان کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بروقت حل کیا جائے، کمشنر رخشان نے کہا کہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مردم شماری کے عمل کی مکمل نگرانی کنٹرول رومز اور فیلڈ ورک کام کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے