سپریم کورٹ رجسٹرار نے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کو ڈی لسٹ کردیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کیا پھر سپریم کورٹ رجسٹرار نے از خود نوٹس کیس کو ڈی لسٹ کردیا۔ ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کو صبح ساڑھے گیارہ بجے کرنی تھی۔

Arshed sharif case in supreme court 1 سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جے آئی ٹی ممبران سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔بعد ازاں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس ڈی لسٹ کردیا اور بتایا کہ بینچ کی عدم دستیابی کے باعث از خود نوٹس کیس کو ڈی لسٹ کیا گیا۔پانچ رکنی لارجر بینچ نے 10 مارچ کو مقدمہ کی سماعت کرنا تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے