صحت مند معاشرے کے تشکیل کیلئے کھیلوں فروغ دینا ہوگا ، ایس پی قلات دوستین دشتی
قلات(ڈیلی گرین گوادر) ایس پی قلات پولیس دوستین دشتی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے تشکیل کیلئے کھیلوں فروغ دینا ہوگا نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے قابلیت دکھانے کیلئے کھیلوں کے سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں کھلاڑی ملک وقوم کی سفیر ہوتے ہیں ہم ہر لحاظ سے کھلاڑیوں سے ہرممکن تعاون کرتے ہیں قلات میں ہر سطح پر قابل کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس قلات اور ڈی ایف اے قلات کی نگرانی میں منعقد بلوچستان گیمز 2023 ضلع قلات کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسپورٹس بورڈ بلوچستان زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس قلات کوالیفائی راونڈ کے فائنل میچ خان میر احمد یارخان فٹبال اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قلات میراصغرلانگو، ڈی ڈی ای او نثار احمد نورزئی، ایس ایچ او قلات پولیس خدائے رحیم عالیزئی، ایس ایچ او قلات لیویز جان محمد لانگو، ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز قلات عبدالکریم مینگل ڈی ایف اے کے نائب صدر یوسف مینگل، فٹسال ایسوی ایشن قلات کے صدر میرضیاء مینگل، صدر مختیارقادری، نائب صدرمقبول گل محمدشہی، امجدسلامی،عبدالواحد دہوار، آرگنائزر ٹورنامنٹ سعداللہ لانگو، کوچ فیض شاہوانی، سراج شاہوانی، چیرمین منیراحمد ودیگر موجود تھے فائنل میچ لیویز و شہید انورجان فٹبال کلب قلات بمقابلہ شہید طاہر جان و شہید یاسین جان کلب قلات کے درمیان کھیلا گیا پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کی میچ کے کچھ لمحات میں لیویز کلب کے کھلاڑیوں نے ایک گول کرنے میں کامیاب ہوا دوسرے ہاف میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرتے رہے ایک بار پھر لیویز کلب نے ایک گول کرکے میچ دو صفر سے برتری حاصل کی جو آخر تک برقرار رہی اس طرح میچ لیویز و شہید انورجان فٹبال کلب نے دو صفر سے جیت لیا ریفری کے فرائض سراج جونیئر نے سرانجام دیا آخر میں مہمان خاص دوستین دشتی ودیگر نے مہمانوں کھلاڑیوں منتظمین اور صحافیوں میں ٹرافیاں انعامات تقسیم کئے مہمان خاص نے ونر ٹیم کیلیے 15000 ہزار روپے رنر کو بھی 15000ہزار روپے کا اعلان جبکہ ریفری پینل کیلیے بھی 15000 روپے کا اعلان کردیا تقریب سے مقررین نے ہم لیویز و شہید انورجان فٹبال کلب کو فائنل جیت کر ڈویڑن کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ وہ ڈویڑن،صوبائی سطح پر بھی کامیابیاں سمیٹیں گے قلات میں فٹبال، کرکٹ سمیت ہر کھیل کے قابل کھلاڑی بڑی تعداد میں موجود ہیں ان کے ساتھ مدد تعاون اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اس موقع پر مہمان خاص ایس پی قلات دوستین دشتی نے رمضان المبارک کے بعد شہدائے پولیس کے سلسلے میں فٹبال ٹورنامنٹ کا اعلان کیا۔