بلوچستان ڈاکٹرزکی مختلف کیٹیگری میں خالی آسامیوں پر ایڈ ہاک /کنٹریکٹ کی بنیاد پربھرتی کی منظوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے دوردراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈاکٹروں کی مختلف کیٹیگری میں خالی آسامیوں پر ایڈ ہاک /کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کی منظوری دے دی۔گزشتہ روزوزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد 897 ڈاکٹروں کی ایڈہاک /کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کی جائے گی۔ان آسامیوں میں میڈیکل آفیسر لیڈی میڈیکل آفیسر ڈینٹل سرجن سپیشلسٹ اسسٹنٹ پروفیسر اور سینئیر رجسٹرار شامل ہیں۔ایڈہاک اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیئے جانے والے ڈاکٹروں کو دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد ڈاکٹروں کی کمی کو فوری طور پر پورا کر کے عوام کو انکی دہلیز پر علاج کی سہولت کی فراہمی ہے وزیراعلیٰ کی واضع ہدایت ہے کہ بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کی کوئٹہ سمیت کسی بھی بڑے اسپتال میں میں تقرری نہیں کی جائے گی۔آسامیوں پر بھرتی کے لیئے سیکریٹری صحت کی سرپراہی میں کمیٹی تشکیل۔کمیٹی میں محکمہ صحت کے سینٹر پروفیسر ڈاکٹروں کو شامل کیا گیا ہے۔بھرتی ہو نے والے ڈاکٹروں کی حاضری اور سروس ڈیلیوری یقینی بنانے کے لیئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ مانیٹرنگ میکنزم مرتب کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے