رینٹ اسسٹمنٹ کمیٹی کی سربراہ عائشہ زہری کی زیرصدارت رینٹ اسسٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد و رینٹ اسسٹمنٹ کمیٹی کی سربراہ عائشہ زہری کی زیرصدارت رینٹ اسسٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ سینئر اکاؤنٹس آفیسر نصیرآباد عجب خان مندوخیل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اجلاس میں لیبر اینڈ مین پاور اور ریلیجیئس ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کے متعلق زیر تجاویز غور لائی گئیں تفصیل سے مشاورت کے بعد کمیٹی کی جانب سے ان محکموں کے دفاترز کے لیے منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد و کمیٹی کی سربراہ عائشہ زہری نے کہا کہ جن دفاتر کے متعلق کمیٹی نے تجاویز کے بعد منظوری دی گئی ہے ان محکموں کے افسران پر لازم ہے کہ وہ عوام کے مفادات میں بہتر سے بہتر اقدامات کریں جن مقاصد کے لیے کرائے کی مد میں حکومت خطیر رقم فراہم کررہی ہے ان سے بڑھ کر لوگوں کو حکومتی اقدامات سے مستفید کروائیں اور اپنی محکمانہ کارگردگی کو اجاگر کریں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم عوام کے وسیع تر مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کریں اور جو ذمہ داریاں ہم پر عائد کی گئی ہیں انہیں احسن انداز سے سرانجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے