عدالت سے کسی مجرم کو اتنی سہولیا ت نہیں ملیں جتنی لاڈلے خان کو مل رہی ہیں،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی، سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عدالت سے کسی مجرم کو اتنی سہولیا ت نہیں ملیں جتنی لاڈلے خان کو مل رہی ہیں ، عدالت سماعت میں مفرور خان کو بلاتی رہی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میںشیری رحمن نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا میں گھر پہ نہیں، 7تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں گا، پھر عدالتی نظام اور قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیا ہے جو خود کو قانون سے بالا سمجھتی ہے۔سینیٹر شیری رحمن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عدالت سے کسی مجرم کو اتنی سہولیات اور مراعات نہیں ملیں جتنی لاڈلے خان کو مل رہی ہیں۔

شیری رحمن نے لکھا کہ کون سے مجرم کے لیے عدالت پورا پورا دن انتظار کرتی ہے؟ ہمارے رہنمائوں کو پابندی سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جاتا تھا، قانونی اور عدالتی اصول سب کے لیے ایک کیوں نہیں؟۔انہوں نے لکھا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس کی عوامی سماعت کا مطالبہ کرتے تھے، چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟۔شیری رحمن نے کہا کہ توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو عدالت میں تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے