عمران خان آئین و قانون اور عدالتوں کے احترام کے قائل ہیں،اسد عمر

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان آئین وقانون اور عدالتوں کے احترام کے قائل ہیں۔منگل کے روز لاہور میں دوران نیوزکانفرنس انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف پر سازش کے تحت قاتلانہ حملہ کیا گیا، آج بھی عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، درجنوں جھوٹے مقدمے بنائے جارہے ہیں، تعداد 76 ہوچکی۔

اسدعمر نے کہا کہ عمران خان کو 4 ماہ پہلے جب کسی عدالت نے بلایا وہ گئے۔ عمران خان گزشتہ دنوں ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر سکیورٹی کی صورت حال انتہائی غیرتسلی بخش تھی۔ آج لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشنز دائر کرنے جا رہے ہیں، درخواست یہ ہے کہ یا تو فول پروف سکیورٹی دی جائے، جو کہ ممکن نہیں یا پھر عمران خان کو وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے۔ عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے قاتل کو ویڈیو لنک سے پیشی کی اجازت جبکہ انہیں نہیں۔پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ عمران خان کو کیسے قابو کیا جائے اس حوالے سے مہم چل رہی ہے۔ درجنوں جھوٹے مقدمے قائم کئے جا رہے ہیں، شاہ محمود اور فواد چودھری پر پریس کانفرنس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے