کارکنان کا فرض ہے کہ جمعیت کی دینی حیثیت کو ممتاز رکھنے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں ، ملک سکندر
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے حلقہ شل گزی کی مجلس عمومی کی تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت ایک دینی سیاست جماعت ہے اس کی دینی حیثیت کو ہر صورت میں غلب رہنا چاہیے اور تمام نظریاتی کارکنان کا فرض ہے کہ جمعیت کی دینی حیثیت کو ممتاز رکھنے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جو شخص جمعیت کے نظریے سے منسلک ہے اس کو سیاست اور سیاسی عمل میں رسول کریمؐ کی پیروی کرنی لازمی ہے کیونکہ کیونکہ اس دنیا میں نبی کریمؐ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے روشنی کی کرنیں بھکیری ہیں نبی کریمؐ کی زندگی کا مطالعہ کریں اور خود اس کی فرمان برداری کریں کیونکہ انہوں نے مادیت کو کبھی قریب آنے نہیں دیا بلکہ ذاتی مفاد اور ذاتی انا کو پاؤں تلے روندے رکھا اسلام کے عادلانہ نظام کے علمبردار ت ب ہی کامیاب ہوسکتے ہیں جب اسوہ حسہ کی مکمل تعمیل وپیروی کریں جمعیت سے تعلق رکھنے والے رفقاء کو شرح صدر کیساتھ اس امر کو دل ودماغ میں بسانے کی ضرورت ہے کہ ان کی جمعیت میں دینی اور سیاسی محنت کا منشاء اللہ کی رضا کی حصول تھے اللہ کی رضا صرف اخلاص واستقامت سے حاصل ہوتی ہے الفاظ کی حد تک جمعیت کے نصب العین کی صدا بلند کرنا مقصود نہیں بلکہ ہر کارکن کو انفرادی اور اجتماعی عمل سے ثابت کرنا ضروری ہے مقصد تک پہنچنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا جمعیت علماء اسلام پاکستان کی واحد جماعت ہے جس میں علماء کی جمہور اکثیریت پیغمبر خدا کے طرز پر اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کی جدوجہد میں مصروف ہے پاکستان کی تخلیق بنیاد بھی قرآن وسنت کے مطابق اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام اور اسلام کے عادلانہ نظام کے تحت باشندگان پاکستان کو زندگی گزارنے کو یقینی بنا نا ہے۔